پنجاب حکومت "پنجاب کلچر ڈے" نہیں بلکہ "پنجابی کلچر ڈے" منانے کا اعلان کرے۔

پنجاب حکومت "پنجاب کلچر ڈے" نہیں بلکہ "پنجابی کلچر ڈے" منانے کا اعلان کرے۔ پنجاب حکومت نے 2020 میں پنجاب میں "پنجاب کلچر ڈے" منانے کا اعلان کرکے پنجابی قوم کو چونا لگایا تھا اور "پنجاب کلچر ڈے" کی وجہ سے پنجاب میں بلوچوں ' پٹھانوں ' ھندوستانی مھاجروں کے کلچر کے پروگرام بھی کیے جاتے رھے۔ کلچر زمین کا نہیں بلکہ زمین پر رھنے والے لوگوں کا ھوتا ھے۔ کلچر کو لوگوں کے ایک خاص گروہ کی خصوصیات ' زبان ' مذھب ' کھانے ' سماجی عادات ' موسیقی اور فنون لطیفہ کے طور پر بیان کیا جاتا ھے۔ "کلچر لوگوں کے مذھب اور کھانوں کے علاوہ احاطہ کرتا ھے کہ؛ لوگ کیا پہنتے ھیں۔ کس طرح پہنتے ھیں۔ لوگوں کی زبان کیسی ھے۔ شادی کا طریقہ کیا ھے۔ موسیقی کیسی ھے۔ عقیدہ کیا ھے۔ دسترخوان پر کیسے بیٹھتے ھیں۔ مہمانوں کی کیسے خدمت کرتے ھیں۔ اپنے پیاروں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرتے ھیں اور ایسی بہت ساری دوسری چیزیں ھیں" 1۔ کلچر معاشرے یا معاشرتی گروہ کے اندر انسانی سرگرمیوں کے نمونوں کا مجموعہ ھے۔ 2۔ کلچر یہ ھے کہ لوگ اپنے معاشرے کی مشترکہ اقدار کی بنیاد...