پی این ایف کی ٹیم اعلی تعلیم یافتہ اور سیاسی شعور والی کیوں ھے؟
پی این ایف کی ٹیم اعلی تعلیم یافتہ اور سیاسی شعور والی کیوں ھے؟
"پبلک" کو "پاور" کے بغیر سماجی ' معاشی ' انتظامی ' اقتصادی فائدہ نہیں پہنچایا جاسکتا۔ اس لیے پی این ایف کی ٹیم کی تربیت کرکے "پاور" دلوائی جائے گی پھر "پنجابی پبلک " کی خدمت کروائی جائے گی۔
یہی وجہ ھے کہ پی این ایف کی ٹیم کی سلیکشن اعلی تعلیم یافتہ اور سیاسی شعور والے پنجابیوں میں سے کی جاتی ھے۔ جبکہ پی این ایف کا کھیل بھی "پاور پلیئرز" کے ساتھ ھے۔ نہ کہ "پبلک" میں ھلا گلا کرتے رھنے والے لوگوں کے ساتھ ھے۔
پی این ایف 100 پنجابی قوم پرستوں کی قومی اور صوبائی سطح پر سیاسی تربیت کرے گا اور پنجابی قوم کی قیادت کرنے کے لیے تیاری کروائے گا۔
پنجابی قوم پرست لیڈر علمی دلائل اور سیاسی مھارت کے ساتھ پنجابی قوم کے لوگوں کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔
قومی اور صوبائی سطح پر پنجابی قوم کی قیادت کرنے والے 100 پنجابی قوم پرست لیڈر پی این ایف کے زونل آرگنائزروں ' زونل ایگزیکٹو کمیٹی کے میمبروں اور ڈسٹرکٹ آرگنائزروں میں سے ھوں گے۔
*PNF SINDH*
Comments
Post a Comment