پاکستانی دو بڑی قوموں پنجابی اور سندھی پر کس کی بالادستی ھے؟؟؟
پاکستانی دو بڑی قوموں پنجابی اور سندھی پر کس کی بالادستی ھے؟؟؟ پاکستان کی تشکیل سے بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد سے آج تک اقتدار و اختیار پر غلبہ یو پی سی پی اشرافیہ اور پٹھان اشرافیہ کا رہا بھٹو کے بعد بننے والی سویلین حکومت کیلئے سندھی وزیراعظم بے نظیر بھٹو 1988 میں منتخب ھوئیں لیکن 1990 میں پاکستان کے پٹھان اشرافیہ کے صدر غلام اسحاق خان نے سندھی بے نظیر بھٹو کی حکومت برخاست کردی۔ اس وقت پاکستان کی فوج کا سربراہ مھاجر اشرافیہ کا جنرل اسلم بیگ تھا۔ سندھی بے نظیر بھٹو کی حکومت برخاست ھونے کے بعد پنجابی نواز شریف پہلی بار 1990 میں پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ھوا لیکن 1993 میں پاکستان کے پٹھان اشرافیہ صدر غلام اسحاق خان نے پنجابی نواز شریف کی حکومت برخاست کردی۔ اس وقت پاکستان کی فوج کا سربراہ کاکڑ پٹھان جنرل عبدالوحید تھا۔ سندھی بے نظیر بھٹو دوسری بار 1993 میں پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ھوئیں لیکن 1997 میں پاکستان کے بلوچ فیوڈل صدر فاروق لغاری نے سندھی بے نظیر بھٹو کی حکومت برخاست کردی۔ اس وقت پاکستان کی فوج کا سربراہ ککے زئی پٹھان جنرل جہانگیر کرامت تھا۔ سندھی بے نظیر بھٹو کی حکومت برخ...