پنجابی نیشنلسٹ فورم دا مشن ..
2️⃣ پنجابی نیشنلسٹ فورم کا "مشن"
🌷 پاکستان میں پنجابی پاکستان کے ھر علاقے میں رھتے ھیں۔ پاکستان کے ھر علاقے میں پنجابیوں کے سماجی و معاشی ' سیاسی و انتظامی مسائل الگ الگ ھیں۔ پاکستان میں پنجابی قوم پرستی کے بڑھنے کی وجہ سے اس وقت سارے پاکستان میں پنجابی قوم پرست کام کر رھے ھیں۔ لیکن اکیلے اکیلے پاکستان کی سطح پر یا اکٹھے ھوکر صرف اپنے علاقے میں ھی کام کرنے کی وجہ سے پنجابی قوم پرست سمجھتے ھیں کہ؛ وہ پاکستان کی سطح پر پنجابی قوم کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔
⭕ اس لیے "پنجابی نیشنلسٹ فورم" کے پاکستان میں 8 زون بنائے گئے ھیں۔ یہ زون ھیں؛ شمالی پنجاب زون ' وسطی پنجاب زون ' جنوبی پنجاب زون ' سندھ زون ' کراچی زون ' بلوچستان براھوئی ایریا زون ' بلوچستان پشتون ایریا زون ' صوبہ خیبر زون ھے۔ جبکہ "پنجابی نیشنلسٹ فورم" کے اوورسیز ونگ اور لینگویج ' لٹریچر ' کلچر ' ٹوئیٹر ' یوٹیوب ' بلاگ/ویب سائٹ سیکشن بھی بنائے گئے ھیں۔
👈 پنجابی نیشنلسٹ فورم کے پاکستان میں 8 زون کے زونل آرگنائزر بنا دیے گئے ھیں۔
👈 سارے زونل آرگنائزر اپنی اپنی زون کا کام بہترین طریقے سے کر رھے ھیں۔
👈 ایک زونل آرگنائزر دوسری زون کا کام نہیں کرتا۔ تاکہ اپنی زون کے مسائل پر دھیان رکھ سکے۔ البتہ دوسری زون کے زونل آرگنائزر کی درخواست پر تعاون ضرور کرتا ھے۔
👈 اپنی اپنی زون میں زونل آرگنائزروں نے اعلیٰ تعلیم یافتہ ' سیاسی شعور اور پنجابی قوم کے لیے کام کرنے کا جذبہ رکھنے والے 10 میمبروں کی ایگزیکٹو کمیٹی بنائی ھے۔
🌹 پنجابی نیشنلسٹ فورم میں علمی صلاحیت و سیاسی شعور والے پنجابیوں کو زون کی سطح پر اور مالی وسائل و سیاسی شعور والے پنجابیوں کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر جبکہ عوامی تعلقات و سیاسی شعور والے پنجابیوں کو تحصیل/ سٹی کی سطح پر اھمیت دی جاتی ھے۔
🌹 جن پنجابیوں کے پاس مالی وسائل اور عوامی تعلقات نہ بھی ھوں۔ تو بھی علمی صلاحیت و سیاسی شعور کی وجہ سے ان پنجابیوں کو پنجابی نیشنلسٹ فورم کے زونل آرگنائزر اور زونل ایگزیکٹو کمیٹی کا میمبر بنایا گیا ھے۔ تاکہ پنجابی قوم پرستی کے پروگرام کو اپنی علمی صلاحیت سے فائدہ پہنچائیں۔
🌹 جن پنجابیوں کے پاس علمی صلاحیت اور عوامی تعلقات نہ بھی ھوں۔ تو بھی مالی وسائل و سیاسی شعور کی وجہ سے ان پنجابیوں کو پنجابی نیشنلسٹ فورم کے ڈسٹرک آرگنائزر اور ڈسٹرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا میمبر بنایا جا رھا ھے۔ تاکہ پنجابی قوم پرستی کے پروگرام کو اپنے مالی وسائل سے فائدہ پہنچائیں۔
🌹 جن پنجابیوں کے پاس علمی صلاحیت اور مالی وسائل نہ بھی ھوں۔ تو بھی عوامی تعلقات و سیاسی شعور کی وجہ سے ان پنجابیوں کو پنجابی نیشنلسٹ فورم کا تحصیل/ سٹی آرگنائزر اور تحصیل/ سٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا میمبر بنایا جائے گا۔ تاکہ پنجابی قوم پرستی کے پروگرام کو اپنے عوامی تعلقات سے فائدہ پہنچائیں۔
🌼 پنجابی قوم پرستی کا کام کرنے والے اکیلے اکیلے پاکستان کی سطح پر یا اکٹھے ھوکر صرف اپنے علاقے میں ھی کام کرکے پنجابیوں کے پاکستان میں سماجی و معاشی ' سیاسی و انتظامی مسائل کو بھی حل نہیں کر پا رھے اور اپنا وقت بھی خراب کر رھے ھیں۔
💮 چونکہ "کسی ناکام تحریک کی سب سے بڑی غلطی یہ ھوتی ھے کہ؛ وہ مقصد سے لاعلم لوگوں کو اکٹھا کر لیتی ھے۔ اس لیے تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ھے کہ؛ پہلے خاص مقصد کے لیے لوگوں کا ذھن تیار کیا جائے پھر اُنہیں اکٹھا کیا جائے۔"
🌺 اس لیے "پی این ایف کے وژن اور مشن" سے متفق ھر زون میں رھنے والے پنجابی قوم پرست اپنے زون کے "پنجابی نیشنلسٹ فورم" کے زونل آرگنائزر کے ساتھ رابطہ کرکے "پی این ایف کی ٹیم" کا حصہ بن کر اپنی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیت میں مزید اضافہ کرکے اپنے زون کے پنجابیوں کے ذھن تیار کرکے اُنہیں "پی این ایف کے پلیٹ فارم" پر اکٹھا کرکے پنجابیوں کے سماجی و معاشی ' سیاسی و انتظامی مسائل کو حل کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔
Comments
Post a Comment