سندھ کے پنجابی کی حالت زار
سندھ کے پنجابی کی حالت زار پاکستان بننے سے پہلے ، انگریز سامراج اور سائیں جی ایم سید *پنجابیو سندھ آؤ سندھ آباد کرو * پنجابی سندھ آئے بنجر زمینیں خریدیں ، نہری نظام کا بہت بڑا حصہ بنایا ، سندھ کو سرسبز اور آباد کیا ، سائیں جی ایم سید کی مسلم لیگ اشرافیہ سے نہ بنی جس کی قیادت کا اھم اور بڑا حصہ یو پی سی پی اشرافیہ کے پاس تھا سید صاحب قوم پرست بنے اور اپنی توپوں کا رخ بجائے اصل محرک کے حیران کن طور پر پنجابیوں کے طرف کر دیا اور سندھ کی سرزمین اسکو ھرا بھرا کرنے والے پنجابیوں کیلئے کربلا بن گئی ، قتل ھوئے زمینوں کا پانی روک دیا گیا قبضے ھوئے گھر اور کاروبار جلے اور لاکھوں گھر سندھ بدر ھو گئے . بچے کھچے سندھ کے پنجابی جو زیادہ تر مڈل یا لوئر مڈل کلاس کے تھے وہ نشانہ پر آگئے اور سندھ کے ہر گلی محلے اور تعلیمی ادارے میں ان کے خلاف ھونے والے واقعات سب کے علم میں ھیں ، ستر اسی اور نوے کی دھائیاں کسی ڈراؤنے خواب کی طرح آج بھی سندھ کے پنجابیوں کی یادداشت میں تازہ ھیں سندھ کی سیاست میں مہاجر اور پٹھان کے سیاسی زلزلے نے ایک بار پھر سندھ اور سندھ کے قوم پرستوں کو سندھ کے پنجابی کی اھمیت ...