سماٹ سندھی اور حکمرانی
پنجاب کی دھرتی پر حق اقتدار اور اختیار پنجابی کا ھے جب تک پنجاب کے اقتدار پر غیر پنجابی اور پنجابی نما غلام قابض رھے پنجاب بھی پسماندہ رہا پنجاب میں جو ترقی پچھلے پچیس سال میں آپ کو نظر آئی وہ پنجاب پر پنجابی کی حکمرانی سے آئی ، اور اب پھر پنجاب کو بنجر بنانے کیلئے مشکوک چوری شدہ الیکشن کے ذریعے ایک غیر پنجابی کو پنجاب کا وزیراعلی بنا دیا گیا جس نے صرف دو سال کے عرصے میں پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا.
اسی طرح ،
سندھ کی حکمرانی(حق اقتدار اور اختیار) اکثریت سماٹ کے پاس ھونی چاھئے تھی جو بدقسمتی سے نہیں اسی لئے سندھ میں جو ترقی اور خوشحالی ھونی چاھئیے تھی وہ نہیں .
سندھ کے اصل وارث سماٹ ھیں لیکن؛
1۔ سندھ کا وزیرِ اعلی عربی نزاد ھے۔
2۔ سندھ کا گورنر ھندوستانی نزاد ھے۔
3۔ سندھ اسمبلی کا اسپیکر افغانی نزاد ھے۔
4۔ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر بلوچ نزاد ھے۔
5۔ سندھ کے سب سے بڑے شھر کراچی کا میئر ھندوستانی نزاد ھے۔
6۔ سندھ کے دوسرے بڑے شھر حیدرآباد کا میئر ھندوستانی نزاد ھے۔
7۔ سندھ کی حکمراں پارٹی پی پی پی کا سربراہ بلوچ نزاد ھے۔
سوال یہ ھے کہ؛ سندھ کے اصل باشندے سماٹ کی "سندھ کی حکمرانی" میں کیا حیثیت ھے؟
جب تک سیاسی طور پر مضبوط اور مستحکم ھوکر سندھ کی آبادی کے %42 سماٹ سندھی خود کو %2 عربی نزاد ‘ 7٪ افغانی نزاد ' %16 بلوچ نزاد اور %19 ھندوستانی نزاد قبضہ گیروں کی سماجی ‘ معاشی ‘ سیاسی بالادستی سے نجات حاصل کرکے اپنا حق اقتدار و اختیار حاصل نہیں کرتے اس وقت تک؛
1۔ نہ سندھ کا سماجی ماحول ٹھیک ھونا ھے۔
2۔ نہ سندھ کا لاء اینڈ آرڈر ٹھیک ھونا ھے۔
3۔ نہ سندھ کی سیاست ٹھیک ھونی ھے۔
4۔ نہ سندھ میں ڈویلپمنٹ ٹھیک ھونی ھے۔
5۔ نہ سندھ میں ایجوکیشن ٹھیک ھونی ھے۔
6۔ نہ سندھ کی ایڈمنسٹریشن ٹھیک ھونی ھے۔
7۔ نہ سندھ میں معاشی سرگرمیاں ٹھیک ھونی ھیں۔
8۔ نہ سماٹ سندھیوں کے سماجی حالات ٹھیک ھونے ھیں۔
9۔ نہ سماٹ سندھیوں کے معاشی حالات ٹھیک ھونے ھیں۔
10. نہ تھر سے بھوک افلاس اور خودکشیاں ختم ھونی ھیں .
*PNF Sindh Zone*
Comments
Post a Comment