سندھ کا پنجابی اور سیاسی سماجی حکمت عملی
سندھ میں اردو بولنے والوں اور سندھ کے پنجابیوں کی سیاسی اور سماجی حیثیت میں زمین آسمان کا فرق ھے جبکہ آبادی میں انیس بیس فرق ھے
جب بھٹو نے سندھ میں سندھی لینگویج کے مسئلے پر ھونے والے تنازع میں یہ طے کیا تھا کہ اگر وزیراعلی سندھی ھوگا تو گورنر غیر سندھی اسی طرح سرکاری نوکریوں کیلئے بھی ایسا ھی طے ھوا اس کا مطلب تھا کہ سندھ میں بسنے والے تمام غیر سندھیوں پر اس کا اطلاق ھوتا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ھوا اور یہ حق صرف اردو بولنے والوں اور پٹھانوں کو ملا اور پنجابی محروم رکھے گئے
جب تمام لسانی اور عصبی نفرت کا رخ سندھ کے پنجابی کی طرف موڑ دیا گیا تو سندھ کے پنجابی کی تمام توجہ اپنے تحفظ اور بچاؤ کی طرف ھو گئی اور وہ سیاسی اور سماجی طور پر ایک چھوٹی اقلیت پٹھان سے بھی پیچھے چلا گیا اسی لئے سندھ سے مہاجر اور پٹھان کے ایم پی اے ایم این اے سینیٹر اور انکی سیاست اور قوم پرستی کسی کو بری نہیں لگتی لیکن پنجابی جب اپنے سیاسی سماجی حقوق کیلئے کوئی آواز اٹھاتا ھے تو طوفان کھڑا ھو جاتاھے یہ ھی المیہ ھے جو خلیج کو بڑھا رہاھے اور سندھ کے پنجابی کو مہاجر اور پٹھان جیسی سیاست اور حمکت عملی اپنانے کی سوچ کی طرف دھکیل رہاھے .
*PNF Sindh Zone*
Comments
Post a Comment