پنجاب پر بلوچ ' پٹھان اور ھندوستانی مھاجر کے قابض اور %85 اکثریت پنجابی کے کمزور اور بے اثر بے اختیار ھونے کی وجہ کیا ھے؟؟؟

پنجاب پر بلوچ ' پٹھان اور ھندوستانی مھاجر کے قابض اور %85 اکثریت پنجابی کے کمزور اور بے اثر بے اختیار ھونے کی وجہ کیا ھے؟؟؟


پنجاب میں 10 بڑی برادریاں؛ ارائیں ' اعوان ' جٹ ' گجر ' راجپوت ' شیخ اور بلوچ ' پٹھان ' عربی نژاد ' ھندوستانی مھاجر رھتی ھیں۔ ان میں سے ارائیں ' اعوان ' جٹ ' گجر ' راجپوت ' شیخ کا پس منظر پنجابی ھے۔ پٹھان ' بلوچ اور ھندوستانی مھاجر جاگیردار سردار اور ملک پنجاب پر مختلف ادوار میں آکر قابض یا پناہ گیر ھوئے ، اور آج تک پنجاب میں اپنی علیحدہ شناخت کے ساتھ فساد فتنہ گیری لڑاؤ اور اپنا قبضہ اور دادا گیری بچاؤ والے فارمولے پر عمل کر رھے ھیں 

جبکہ بلوچ پنجاب کے کچھ حصوں میں پنجابی کہلاتے ھیں اور پنجاب کے جنوبی اضلاع میں بیک وقت سرائیکی اور بلوچ بن کے دوہرا مفاد اور دو دھاری تلوار بن کر پنجاب اور پنجابی کو کاٹ رھے ھیں ، 

جبکہ غیر پنجابی پس منظر رکھنے والی دیگر برادریاں چھوٹی ھیں لیکن خود کو پنجابی قوم میں جذب کرچکی ھیں۔


اس وقت پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب میں رھنےوالا بلوچ ھے اور پاکستان کا وزیر اعظم پنجاب میں رھنے والا پٹھان ھے۔ اس کی وجہ یہ ھے کہ؛ 


۔ ارائیں ' اعوان ' جٹ ' گجر ' راجپوت ' شیخ ' برادری کی بنیاد پر آپس میں دست و گریباں رھتے ھیں۔ لیکن "پنجابی قوم پرست" بن کر پنجاب پر بلوچ ' پٹھان اور ھندوستانی مھاجر کو قابض ھونے پر دھیان نہیں دیتے .


۔ پنجاب میں "پنجابی قوم پرستی" نہ ھونے اور برادری کی بنیاد پر آپس میں محاذآرائی کے ھونے کی وجہ سے غیر پنجابی پس منظر رکھنے والی دیگر چھوٹی برادریاں جو خود کو پنجابی قوم میں جذب کرچکی ھیں وہ بھی پنجابی قوم کی سماجی عزت و معاشی خوشحالی اور سیاسی استحکام و انتظامی بالادستی کے لیے کردار ادا نہیں کر پا رھیں۔


۔ پنجاب کی ایک باہر سے آنے والی برادری عربی نژاد میں سے وسطی پنجاب اور شمالی پنجاب کے عربی نژاد خود کو پنجابی قوم میں جذب کرچکے ھیں لیکن جنوبی پنجاب کے عربی نژادوں نے پنجابی قوم میں جذب ھونے کے بجائے جنوبی پنجاب کے بلوچوں اور پٹھانوں سے اشتراک کرکے ایک نئی شناخت "سرائیکی" ایجاد کی ھوئی ھے اور پنجاب کو تقسیم کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیل کر پنجاب میں انتشار اور نفرت کو فروغ دینے میں حصہ دار بنے ھوئے ھیں ..

*PNF SINDH*

Comments

Popular posts from this blog

Triple Role of Punjabi Is An Urge To Revive The Punjabi Nationalism.

صوبائی زبانوں کو فوراَ نافذ اور قومی زبان کے لیے آئینی ترمیم کی جائے۔

The Rise of Punjabi Nationalism.