قوم کی پہچان کیا ھوتی ھے ، قوموں کا مذاہب سے کیا تعلق ھے ، قوم اور امت میں کیا فرق ھے اور اسی نسبت سے پنجابی کون ھیں ؟؟؟

 قوم کی پہچان کیا ھوتی ھے ، قوموں کا مذاہب سے کیا تعلق ھے ، قوم اور امت میں کیا فرق ھے اور اسی نسبت سے پنجابی کون ھیں ؟؟؟


قوم کے لیے بنیادی عنصر زبان ھوتا ھے۔ قرآن پاک میں اللہ تبارک و تعالی کا ارشاد ھے کہ؛


ھم نے ھر رسول کو اس کی قوم کی زبان میں پیغام دے کر بھیجا تاکہ انہیں (احکام الله) کھول کھول کر بتا دے۔ (14:4)


قوم کے لیے زبان کے بنیادی عنصر کے علاوہ ثانوی عنصر کے طور پر مشترکہ زمین ' ثقافت اور تاریخ کا ھونا بھی لازم ھے۔ کیونکہ ایک قوم کے افراد اپنی قوم کی زبان کے علاوہ دوسری زبان کے طور پر دوسری قوموں کی زبان بھی بولا کرتے ھیں۔ لیکن جس قوم کی زبان بولیں اس قوم کی زمین ' ثقافت اور تاریخ کے ساتھ اشتراک نہ ھونے کی وجہ سے صرف زبان بولنے کی وجہ سے اس قوم کے فرد قرار نہیں پاتے۔ اس لیے؛


پنجابی قوم کی بنیاد دوسری قوموں کی طرح رنگ ' نسل ' قبائل اور مذھب سے بالاتر ھوکر روایتی طور پر لسانی ' جغرافیائی ' ثقافتی اور تاریخی ھے۔


پنجاب کے علاقے میں رھنے والے یا پنجاب کے علاقے سے تعلق رکھنے والے وہ افرد جو پنجابی زبان کو پہلی زبان کے طور پر بولتے ھیں۔ پنجابی ثقافت اختیار کیے ھوئے ھیں۔ تاریخی طور پر مشترکہ حالات و واقعات میں شریک رھے ھیں۔ انہیں پنجابی تسلیم کیا جاتا ھے۔


تاریخی اعتبار سے پنجابی قوم کو مختلف ذاتوں اور برادریوں میں تقسیم کیا جاتا تھا۔ تاھم جن لوگوں کا پنجاب کی تاریخی ذاتوں اور برادریوں میں سے کسی سے تعلق نہیں تھا۔ انکو بھی پنجاب کے علاقے میں رھنے ' پنجابی زبان کو پہلی زبان کے طور پر بولنے ' پنجابی ثقافت اختیار کرلینے ' مشترکہ تاریخی حالات و واقعات درپیش آنے کی وجہ سے پنجابی قوم میں شمار کیا جاتا ھے۔ 


وقت کے ساتھ ساتھ ذاتوں اور برادریوں کا ڈھانچہ کمزور اور قوم کا تشخص زیادہ مضبوط ھوتا جارھا ھے۔ جسکی وجہ سے پنجابی قوم میں مزید ھم آھنگی اور پنجابی معاشرتی اقدار بہتر طور پر فروغ پا رھے ھیں۔


دھرم اپنا اپنا ھوتا ھے اور ھر انسان کا کوئی نہ کوئی مذھب ھوتا ھے۔ اس لیے ھی مسلمان قوم نہیں بلکہ امت ھیں۔ جب امتِ مسلمہ کی بات ھوتی ھے تو چاھے عربی ھو یا عجمی ، بلا رنگ ، نسل ، زبان اور علاقے کے ساری دنیا کے مسلمان امتِ مسلمہ میں ھی شمار ھوتے ھیں۔ 


جبکہ زبان اور دھرتی کا مذھب نہیں ھوتا۔ عربی زبان مسلمان عربوں کے علاوہ عیسائی عرب اور یہودی عرب بھی بولتے ھیں اور عرب ممالک میں مسلمان عربوں کے علاوہ عیسائی عرب اور یہودی عرب بھی رھتے ھیں۔ جب عرب قوم کی بات ھوتی ھے تو اس میں صرف مسلمان نہیں بلکہ لسانی ' جغرافیائی ' ثقافتی اور تاریخی اشتراک ھونے کی وجہ سے عیسائی اور یہودی بھی شامل ھوتے ھیں۔


پنجابی زبان مسلمان پنجابیوں کے علاوہ عیسائی پنجابی ' سکھ پنجابی اور ھندو پنجابی بھی بولتے ھیں اور پنجاب میں مسلمان پنجابیوں کے علاوہ عیسائی پنجابی ' سکھ پنجابی اور ھندو پنجابی بھی رھتے ھیں۔ جب پنجابی قوم کی بات ھوتی ھے تو اس میں صرف مسلمان پنجابی ھی نہیں بلکہ لسانی ' جغرافیائی ' ثقافتی اور تاریخی اشتراک ھونے کی وجہ سے عیسائی پنجابی ' سکھ پنجابی اور ھندو پنجابی بھی شامل ھوتے ھیں۔

*PNF SINDH*

Comments

Popular posts from this blog

صوبائی زبانوں کو فوراَ نافذ اور قومی زبان کے لیے آئینی ترمیم کی جائے۔

Triple Role of Punjabi Is An Urge To Revive The Punjabi Nationalism.

The Rise of Punjabi Nationalism.