بلوچ سردار اور وڈیرے پنجاب میں سرائیکی ، سندھ میں سندھی بلوچ اور براہوستان ( بلوچستان) براہوی بلوچ کا بھیس بدل گیم کیوں کھیلتے ھیں ؟؟؟؟
بلوچ سردار اور وڈیرے پنجاب میں سرائیکی ، سندھ میں سندھی بلوچ اور براہوستان ( بلوچستان) براہوی بلوچ کا بھیس بدل گیم کیوں کھیلتے ھیں ؟؟؟؟
بلوچ سردار اور وڈیرے گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ھیں جہاں جیسا مفاد وہاں ویسا رنگ ، پنجاب میں جب تک مفاد بلوچ نام سے جڑا رہا بلوچ بنا رہا،
سن 1962 سے تسلط اور قبضہ خطرے میں دیکھ کر سرائیکی کا رنگ چڑھا لیا ،
سندھ میں نام کے ساتھ بلوچ لکھنے کے باوجود سندھی کہلاتا ھے اور بلوچستان میں وہاں کی اکثریت براہوی کو بھی بلوچ بنانے کے چکر میں براہوی بلوچ رنگ چڑھایا ھوا ھے مقصد صرف ایک مفاد تسلط اور قبضہ برقرار رھے دوسرے چاھے برباد ھوں یا مریں .....
را ،این ڈی ایس اور موساد سے ڈالر ملنے چاھئیں ، یہ بلوچ سردار اور وڈیرے تو اپنی قوم کے ساتھ بھی مخلص نہیں ھیں اپنے مفاد کیلئے اپنی قوم کے غریب ناخواندہ نوجوانوں کو مرنے مارنے کیلئے نفرت کی آگ کا ایندھن بنایا ھوا ھے اور اپنے بچے ملک سے باہر انگلینڈ ، امریکہ کینیڈا جرمنی ، اسرائیل میں پڑھاتے اور رکھتے ھیں .
پاکستان سمیت پوری دنیا میں جہاں بھی یہ کرد سردار ھیں ان علاقوں کی حالت زار خاص طور پر تعلیم اور صحت کا حال انتہائی برا ھے
تعلیم انسان کو شعور دیتی ھے اور بلوچ نوجوانوں کو شعور ملنا ان سرداروں کی بربادی اور موت ھے
انسان جب پوری طرح صحتمند نہ ھو وہ نہ تعلیم حاصل کر سکتا ھے اور نہ ھی صحیح طرح سوچ سمجھ سکتا ھے .
اس لئے پنجاب کے جنوبی اضلاع ، سندھ کے بلوچ اکثریتی اضلاع اور براہوستان (بلوچستان) کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں باقی تمام محرومیوں کے علاوہ باالخصوص تعلیم اور صحت والا نظام نہ ھونے کے برابر ھے.
اگر پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو پاکستان کی اقلیت ھونے کے باوجود بلوچ اعلیٰ ترین حکومتی اور انتظامی عہدوں پر حق نہ ھونے کے باوجود براجمان رھے ھیں صدر پاکستان بھی بنے وزیراعظم ، چیف جسٹس ، اور جرنیل بھی صوبوں کے وزیراعلی اور تمام اختیارات پر بھی قابض رھے ، بلوچستان میں دوسرے صوبوں سے ڈبل فنڈز اور گرانٹس بھی لیتے رھے لیکن دوسری قوموں پنجابی ، سندھی اور براہوی کو تو چھوڑیں ان کی مال و زر کی ھوس نے انھیں اپنی قوم بلوچ کے عام لوگوں کی فلاح کے قابل نہ چھوڑا ، غریب بلوچ غریب تر محروم تر جبکہ ان بلوچ سرداروں کے اثاثے بینک بیلنس جائیدادیں بیرون ملک املاک اور ڈالر بڑھتے رھے نہ کوئی کاروبار اور نہ محنت ، بس نفرت کی آگ جلاؤ معصوم ناخواندہ عام بلوچ کو لڑنے مارنے پر لگاؤ اور دونوں ھاتھوں سے پاکستان سے بھی اور انڈیا اسرائیل افغانستان سے بھی ڈالر لیتے رھو یہ ھے ان کی قوم پرستی اور قوم سے محبت اور سیاست ، لیکن پیٹ پھر بھی نہیں بھرا اور آج بھی پاکستانیوں کی لاشوں سمیت اپنی قوم کے لوگوں کی لاشوں کی موت کا کاروبار کر رھے ھیں .
اب ان کا یہ مکروہ چہرہ عام پاکستانیوں کے علاوہ ان کے اپنے عام غریب بلوچ بھی پہچاننے لگے ھیں اور موت اور لاشوں کا انکا وحشی کھیل بھی بینقاب ھوگا ..ان شاءالله
*PNF SINDH*
Comments
Post a Comment