کچھ سوالات جن پر انڈس سولائیزیشن کی تمام قوموں بالخصوص سماٹ سندھیوں کو غور کرنا چاھئیے
1. سندھ میں 1937 ھندو مسلم فساد اور سکھر میں منزل گاہ والا سماٹ ھندؤں کا قتل عام کس نے کروایا؟؟؟؟؟
2. جی ایم سید کانگریس چھوڑ کر مسلم لیگ میں کیوں شامل ھوئے اور سکھر سمیت سندھ میں سماٹ سندھی ھندؤں کے قتل پر خاموش کیوں رھے بلکہ ان مذہبی شدت پسندوں کے ساتھ رھے کیوں ؟؟؟؟؟؟
3. سندھ اسمبلی میں دس کروڑ مسلمانان ھند کو علیحدہ قوم قرار دیکر قرارداد منظور کروانے اور خود کو مسلم قوم پرست کہنے کے بعد پاکستان بنتے ھی جی ایم سید مسلم قوم پرست سے سندھی قوم پرست بن گئے جبکہ سندھی سماٹ ھندؤں کا لہو ابھی سکھر سمیت سندھ میں تازہ تھا..
4. سکھر منزل گاہ پر سندھی ھندؤں کے قتل کے وقت خاموش رہنے بلکہ قاتلوں کے ساتھ کھڑا ھونیوالے جی ایم سید اچانک سندھی قوم پرست کیسے بن گئے ؟؟؟
5. سندھ میں قیام پاکستان سے قبل محمد علی جناح کی تصاویر ایسے ھی آویزاں ھوتی تھیں جیسے بھٹو خاندان اور جی ایم سید کی قیام پاکستان کے بعد سندھ میں لگتی رہیں پھر کیوں جی ایم سید جناح کو چھوڑ کر سندھی قوم پرست بنے؟؟؟؟
6. سندھ میں عربی اور بلوچ فیوڈلز سندھی قوم پرست بنے ھوئے ھیں اور سندھ کے پنجابیوں کے خلاف نفرت اور عصبیت کا پرچار اور سندھ کارڈ بار بار استعمال کرتے ھیں جبکہ یہ ھی عرب اور بلوچ فیوڈلز پنجاب کے جنوبی اضلاع میں سن باسٹھ میں ایجاد ھونے والے لفظ سرائیکی کا نقاب پہن کر پنجاب کو توڑنے کی سازش کر رھے ھیں اور یہ ھی عرب اور بلوچ فیوڈلز باقی پنجاب میں پنجابی کہلواتے اور پنجابی ثقافت اپنائے ھوئے ھیں جبکہ بلوچستان بلوچ ھیں کیوں ؟؟؟؟؟
7. سندھ میں قیام پاکستان سے لیکر آج تک اقتدار پر عرب اور بلوچ فیوڈلز زیادہ تر قابض رھے ھیں جبکہ سندھ کی پسماندگی اور وسائل کے ضیاع کا ذمہ دار پنجابی کو ٹہراتے رہتے ھیں کیوں؟؟؟؟؟
8. قیام پاکستان کے بعد سندھ سے انڈیا جانے والے سماٹ سندھی ھندؤں کی جاگیروں ، گھروں اور کاروبار پر عرب اور بلوچ فیوڈلز قابض ھوئے اسکے علاوہ 1954 میں انڈیا سے پاکستان آنے والوں نے بھی کلیم پر زمینیں اور گھر لئے، لیکن پروپیگنڈہ یہ کیا جاتا رہا کہ پنجابی سندھ پر قابض ھیں اور پنجابی سندھ کھا گئے کیوں؟؟؟؟؟
9. قیامِ پاکستان میں سندھیوں سے دھوکہ ھوا۔ مہاجروں کو پنجابیوں نے یہ کہہ کر سندھ بھیج دیا کہ پاکستان آگے ھے۔ جبکہ پاکستان کی 2017 کی آدم شماری کے مطابق کراچی میں 51 لاکھ اردو بولنے والے مھاجر ھیں اور پنجاب میں 53 لاکھ اردو بولنے والے مھاجر ھیں۔ یہ پروپیگنڈہ کس نے اور کیوں کیا؟؟؟؟
10. سندھ کی سیاست اور حکومت میں دیہی سندھ کے عرب اور بلوچ فیوڈلز اور شھری سندھ میں 1954 میں آنیوالے یوپی سی پی والے رھے ھیں جبکہ سندھ کے پنجابی نہ تو سندھ حکومت اور نہ ھی سیاست میں رھے پھر وہ سندھ کی بربادی اور پسماندگی کے ذمہ دار کیسے ؟؟؟؟

سندھ کے سماٹ ان سب سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کے بعد اس بات پر غور کریں،
         کہ جب کوئی قوم پرست بن کر جھوٹ گڑھے گا اور فریب کے جال بنے گا۔ وہ بھی سات دھائیوں سے اور مستقل بغیر کسی روک ٹوک کے تو اسکے اثرات بھی ھوں گے۔
ایک عام سندھی کا مشتعل ھونا۔
پنجابی سے نفرت کرنا۔
اس جھوٹے پروپیگینڈے کا ھی سبب ھے۔

ھونا تو یہ چاھیے تھا کہ؛
جس وقت عربی اور بلوچ نزاد فیوڈلز نے سندھی قوم پرست بن کر جھوٹ و فریب کے بیج سادہ لوح سندھیوں میں بونا شروع کئےتھے ' تو اس جھوٹ کی اس وقت ھی سرکوبی کی جاتی۔ مگر ایسا نہیں ھوا۔ سرکاری، سیاسی ، سماجی اور ادبی طور پر عربی اور بلوچ نزاد فیوڈلز کے سندھی قوم پرست بن کر اور 1954 کے بعد انڈیا سے آنے والوں کی پنجابیوں کے خلاف کیے جانے والے جھوٹے پروپیگینڈے کی سرکوبی نہ کی گئی۔
قوم پرستی عشق کی طرح اندھی ھوتی ھے مگر سچا قوم پرست نہ صرف اپنی قوم کی جان مال اور عزت کی رکھوالی کرتا ھے بلکہ دوسری قوموں کی جان مال اور عزت آبرو کی بھی عزت کرتا ھے جبکہ لسانیت علاقائیت اور عصبیت پرست جائز ناجائز قانونی غیر قانونی حق اور ناحق کی تمیز کئے بغیر بس اپنی قوم کیلئے لڑتا اور ظلم بھی کرتا ھے اور یہ ھی کچھ سندھ کے سادہ لوح سندھیوں کے ساتھ ھوا ...
پی این ایف واحد قوم پرست فورم ھے جو پنجابیوں کے ساتھ اس وادئ سندھ کے اصل زمین زادوں سماٹ سندھی اور براہوی کے حقوق کیلئے بھی لڑ رہا ھے
پی این ایف کا عام عرب نزاد، بلوچ ، پٹھان اور اردو بولنے والے سے کوئی مسئلہ نہیں ، پی این ایف کی جدوجہد ان عرب اور بلوچ فیوڈلز ، ایسے قوم پرست پٹھان اور اردو بولنے والوں سے ھے جو اپنا اقتدار اور قبضہ پکا کرنے کیلئے عام سندھی بلوچ پٹھان اور اردو بولنے والوں کے ذہنوں میں پنجابی کے خلاف نفرت کا زہر ڈالتے رھتے ھیں....
«پی این ایف سندھ زون»

Comments

Popular posts from this blog

صوبائی زبانوں کو فوراَ نافذ اور قومی زبان کے لیے آئینی ترمیم کی جائے۔

جب یورپ میں سر درد کو بدروحوں کا چمٹنا کہا جاتا تھا اور ان بدروحوں کو نکالنے کے لئے چرچ لے جا کر سر میں کیلیں ٹھونکیں جاتی تھی، اس وقت مسلمان عراق میں بیٹھے جدید کیمسٹری اور ادویات کی ترقی کی بنیاد رکھ رہے تھے، جہاں ابن سینا "القانون فی الطب" کو تحریر کررہا تھا جسے آگے جاکر ایک ہزار سال بعد اکیسویں صدی میں بھی پڑھا جانا تھا، وہیں جابر بن حیان وہ کتاب لکھ رہا تھا جسے اگلے سات سو سال تک کیمسٹری کی بائیبل کا خطاب ملنا تھا، وہ اس وقت ایسا تیزاب (Salphuric acid) بنا رہا تھا، جس کی پیداوار کسی ملک کی صنعتی ترقی کی عکاسی کہلانی تھی، وہیں مسلمان سیاح دنیا گھوم رہے تھے، مسلمان ماہر فلکیات (Astrologist) اپنا حصہ ڈال رہے تھے، کبھی اسپین کو صاف ترین شہر بنا رہے تھے، تو کبھی بغداد کو علم کا گہوارا بنا رہے تھے، تو کہیں نئے علاقے فتح ہورہے تھے، اس ترقی کی وجہ ان کا اپنے نصاب یعنی قرآن و حدیث کی پیروی کرنا اور دینی علوم کو تمام علوم پر ترجیح دینا تھا، اور تمام تر ہنر مندوں کو اپنی تہذیب کو پروان چڑھانے کیلئے استعمال کرنا تھا. اور مسلمانوں کے مسلسل زوال کی وجہ قرآن اور سنت کی پیروی کی بجائے رنگ و نسل میں تقسیم ھونا قرآن و سنت سے رہنمائی اور مدد لینے کی بجائے فرقہ پرست جاہل نام نہاد عالم دین کا لبادہ اوڑھے مفاد پرستوں اور ایجنٹوں کی پیروی کرنا اور سب سے بڑھ کر خوف خدا کا ختم ھونا ھے. قرآن و سنت مسلسل محنت تحقیق اور جستجو ، حق بات کی تائید اور غلط کو برا کہنے اور اس سے بچنے کا درس دیتا ھے اور آج کا مسلمان بحیثیت مجموعی ایک امت کے یہ سب کرنے کی بجائے مال بنانے کی جستجو میں ھے چاھے جیسا بھی ھو حلال حرام کی کوئی فکر نہیں . (ڈاکڑ ذولفقآر راجپوت کی پوسٹ کچھ ترمیم شدہ معذرت کے ساتھ )

پاکستان 1947 وچ بنیا تے 1937توں 1947 دس سال پنجاب دی حکمرانی مسلماناں کیتی جد بٹوارے ، اجاڑے تائیں دس سالاں توں پورے پنجاب دے حکمران مسلمان پنجابی سی تے 1947 وچ کہڑے ہندؤاں دی غلامی توں بچان لئی پنجاب اجاڑیا گیا؟؟؟؟؟ اے انگریز دے کہڑے کتا نہواؤ تے گٹر صفاؤ پالتو کتے سن جنہاں پنجاب اجاڑیا ؟؟؟؟؟