عرب اور کرد نزاد کے علاوہ جو دوسرے قبائل موجودہ سندھ کے علاقے میں زمانہ قدیم سے رہ رھے ھیں انکو سماٹ قوم کے قبائل یا سما قوم کی شاخیں کہتے ھیں۔ اسلام کے ظہور کے بعد سما یا سماٹ قوم کی بڑی تعداد اسلام قبول کر کے مسلمان ھوئی کچھ اپنے پرانے دھرم سے منسلک رھے ، سما یا سماٹ قوم کے افراد سندھ سے باھر خاران ' جھالاوان ' مکران اور دشت ندی تک آباد ھیں۔ سماٹ سندھی قبائل کی تعداد 300 تک ھے۔ 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں
14 لاکھ 35 ھزار عربی نزاد سندھی ھیں '
 76 لاکھ 56 ھزار بلوچ نزاد سندھی ھیں
جبکہ 2 کروڑ 3 لاکھ سماٹ سندھی ھیں۔
جو کہ سندھ کی سب سے بڑی اکثریت ھے لیکن بدقسمتی سے اپنے عرب اور کرد نزاد سندھیوں سے سیاسی سماجی معاشرتی اور معاشی لحاظ سے کافی پیچھے ھیں
اب جب کہ سماٹ سیاسی عمل اور سیاست کو ، اپنی سیاسی سماجی معاشرتی اور معاشی پستی کی وجہ سمجھنے اور جاننے لگے ھیں اس لئے امید ھے مستقبل قریب میں پاکستان اور سندھ کی سیاست میں سماٹ اھم رول ادا کریں گے اور پنجابی بولنے والے سندھی ان کے اھم پارٹنر ھوں گے ان شاء اللہ

Comments

Popular posts from this blog

صوبائی زبانوں کو فوراَ نافذ اور قومی زبان کے لیے آئینی ترمیم کی جائے۔

Triple Role of Punjabi Is An Urge To Revive The Punjabi Nationalism.

The Rise of Punjabi Nationalism.