پچھلے ستر سال میں جب پنجابی کو ڈھگہ جاہل پینڈو کہا جاتا رہا ، پنجابی سندھ کھا گیا پنجابی پاکستان کھا گیا سندھ سرحد بلوچستان کے وسائل پر پنجابی کا قبضہ ھے فوج پنجابی ھے پاکستان بنایا ھی پنجابیوں کیلئے گیا ، پی آئی اے کو پنجاب انٹرنیشنل ایئر لائنز کہا گیا ، ایگل اسکواڈ کو کی گل اسکواڈ کہا گیا ، پنجاب کو گالیاں دی گئیں ، شناخت کرکے بیگناہ قتل کیا گیا،بوری بند کیا گیا، بسوں سے اتار کر شناخت کر کے مارا گیا ، عزتیں برباد کی گئیں ، املاک جلائی اور قبضہ کی گئیں بہت سے علاقوں سے بے دخل کرکے پنجاب جانے پر مجبور کیا گیا،،،

 کسی نے اسے غلط کہا؟؟؟؟ ،
 لسانیت یا عصبیت کہا ؟؟؟؟
اسلام اور پاکستان کیلئے خطرہ کہا ؟؟؟؟

نہ کسی کو اسلام یاد آیا نہ پاکستان نہ اخلاق اور نہ ھی انسانیت ...........

اب جبکہ پنجابیوں نے ان سب مظالم اور الزاموں کا صرف علمی انداز اور دلائل سے جواب دینا شروع کیا ھے
 سماٹ اور براہوی پر ھونے والے ظلم اور غصب ھونے والے حقوق کی بات کرنا شروع کی ھے
 ھندکو پنجابی بولنے والوں کے غصب شدہ حقوق کی بات کرنا شروع کی
یہ حقیقت واضح کرنا شروع کی کہ پنجابی پاکستان کی سب بڑی قوم ھے
 سندھ کے سماٹ سندھ کی بڑی قوم ھے
بلوچستان کے براہوی وہاں کی بڑی قوم ھے
 کے پی کے میں ھندکو پنجابی بھی بڑی قوم ھے
      پنجاب پر چند پرسنٹ اردو مافیا ، بلوچ سردار اور مخدوم اکثریت پنجابیوں پر مسلط اور حاکم ھیں ،
 سندھ میں سماٹ اکثریت پر دیہی سندھ میں بلوچ سردار اور سید اقلیت اور شھری سندھ میں اردو مافیا مسلط اور حاکم ھے
 کے پی کے میں ھندکو پنجابی بولنے والوں پر افغان نزاد پشتون مسلط اور حاکم ھیں ،
 بلوچستان میں براہوی اکثریت پر بلوچ سردار اور افغان نزاد پشتون مسلط اور حاکم ھیں
تو پنجابیوں پر لسانیت عصبیت اور نفرت پھیلانے کا الزام لگنے لگا ھے اور تو اور اردو زدہ مطالعہ پاکستان کے مارے ذہنی غلام پنجابی بھی جو ستر سال سے پنجابیوں پر ھونے والے ظلم پر اندھے اور بہرے بنے ھوئے تھے اسے اسلام اور پاکستان کے خلاف اور عصبیت کہہ رھے ھیں
حالانکہ اب تک کسی پنجابی قوم پرست نے پنجاب میں موجود کسی سندھی بلوچ پٹھان کو کسی قسم جانی مالی نقصان نہیں پہنچایا ، کسی کو شناخت کرکے بس سے اتار کر قتل نہیں کیا کسی سندھی پٹھان بلوچ اور اردو بولنے والے کو پنجاب چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا....
جبکہ پاکستان میں اگر کسی کے حقوق کو سب سے زیادہ غصب کیا گیا ھے تو وہ پنجابی ھے ، پنجاب اور پنجابی کو اسکی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم کیا گیا جبکہ دوسرے صوبے کم از کم اس ظلم سے محفوظ ھیں ، بڑا بھائی کہہ کر پنجاب کے حصے کا پانی بھی کم کیا گیا مرکز سے پنجاب کے حصے کے پیسے سے کٹوتی کرکے دوسرے صوبوں کو دئیے گئے ..پنجابیوں نے بڑے دل سے مان لیا..
اب وقت آگیا ھے کہ پنجابی قوم پرست سب سے پہلے اپنی صفوں میں موجود ذہنی غلام اور مطالعہ پاکستان کے مارے اردو زدہ پنجابی شناخت کریں ،
 قوم پرست بنیں ، عصبیت یا لسانیت یا علاقائیت پرست نہ بنیں ، سچا قوم پرست اپنے ساتھ قوم کی جان مال اور عزت کی بھی حفاظت کرتا ھے ، ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑتا ھے جبکہ لسانیت عصبیت اور علاقائیت پرست جائز ناجائز حق ناحق کی شناخت کئے بغیر اپنی قوم زبان اور علاقے کیلئے ناجائز طور پر بھی لڑتا اور ظلم کرتا ھے

Comments

Popular posts from this blog

صوبائی زبانوں کو فوراَ نافذ اور قومی زبان کے لیے آئینی ترمیم کی جائے۔

Triple Role of Punjabi Is An Urge To Revive The Punjabi Nationalism.

The Rise of Punjabi Nationalism.